لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )لندن میںنواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج ،کچھ دیر بعد منتشر ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے

خلاف نعرے بھی لگائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے لیے اجازت نہیں لی تھی، کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع شریف فیملی کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close