سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند، اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

کراچی (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ،

ن لیگ اور پیپلپزارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست پر کل بات کروں گا ۔ کراچی سرکلر ریلوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی ملاقاتیں اچھی رہیں ، سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ سرکلر ریلوے کیلئے تجاوزات کو گرانا ہے لوگ اپنا بندوبست کرلیں، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق کل نقشہ دے دیاجائےگا ، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر نشاندہی کی جارہی ہے ، کیونکہ کے سی آر پر ہماری طرف سے کام شروع ہے ، منصوبے پر ساڑے دس ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شین لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے ، خدشہ ہے ن اور ش میں کوئی طوطا لیگ ہی نہ نکل آئے، ن لیگ میں جو استعفیٰ دیں گے انکی نشستوں پردوبارہ انتخابات ہونگے، پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سوالات بھی پوچھ لیے اور کہا کہ امید کرتاہوں ان تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے ، قوم کوآگاہ کیا جائے انتخابات کےلیےقطرسےکتنی رقم آئی؟ نیوز لیکس کے پیچھے کون ہے؟ پہلے انکار اور اب اقرار کیوں کیا گیا؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ مودی سے ملک کے باہر فون کون کرتا تھا؟ لندن سے پتھراوَ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ ووٹ کی بات کرتے ہیں ، کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ، سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا؟ نوازشریف بتائیں، سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟ بے نظیر کی بدنامی کیلئے پیٹر گیلبرگ کا لیٹر کس نے جاری کروایا؟ نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ اسامہ بن لادن سے کتنا چندہ وصول کیا؟سیف الرحمان کے ذریعے سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں