ریاستی اداروں کیخلاب بیان ، نواز شریف کیخلاف بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ’’ن ‘‘کے بعد ’’ش ‘‘وجود میں آچکی ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے نواز شریف کے ریاست اور ریاستی اداروں کے مخالف بیانات پر حکومت ان کے خلاف خود کاروائی کے لئے تیار ہے مسلم لیگ سمیت پوری اپوزیشن کسی غلط فہمی یا

خوش فہمی میں رہنے کی بجائے استعفوں کا شوق بھی پورا کر لے جس دن استعفے آئیں گے اگلے ہی روز خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گانواز شریف اور بیگم مریم صفدر کی جانب سے ریاستی اداروں ، اعلیٰ عدالتوں کے خلاف اور بھارت و مودی کی حمائیت میںبیانات سے لاتعلقی اورنفرت کا اظہار کیا ہے جس سے ن لیگ کے اندر بغاوت کی لہر پیدا ہو گئی ہے میاں جلیل احمدشرقپوری کی جانب سے نواز شریف کی ریاست مخالف پالیسی سے اختلاف پر ن لیگ کے شوکاز نوٹس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف ہیں اعلیٰ عدالتوں سے تاحیات نااہل قرار دیئے گئے قومی مجرم نواز شریف کی پالیسی سے اختلاف پر میاں جلیل احمدشرقپوری کے خلاف شوکاز کا کوئی جواز نہیں طلال چوہدری کا معاملہ مکافات عمل دوسروں کی نجی زندگی پر کیچڑ اچھالنے اور کردار کشی کرنے والے خود اس کا شکار ہو گئے رات گئے تنظیم سازی سے ایسے ہی ہڈیاں ٹوٹتی ہیں اوریہی نتیجے ہوا کرتے ہیںتحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جبکہ ریسکیو15پر بوگس کال اور غلط اطلاع کے جرم میں طلال چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمدشرقپوری سمیت50کے قریب اراکین نے میاں نواز شریف اور بیگم مریم صفدر کی جانب سے ریاستی اداروں ، اعلیٰ عدالتوں کے خلاف اور بھارت و مودی کی حمائیت میںبیانات سے لاتعلقی اورنفرت کا اظہار کیا ہے جس سے ن لیگ کے اندر بغاوت کی لہر پیدا ہو گئی ہے نواز شریف ، شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم صفدرپارلیمانی سسٹم ،جمہوریت ،18ویں ترمیم بچانے کی آڑ میں دراصل اپنا اور اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں جس کے لئے وہ پوری قوم کے ساتھ نل لیگ کے محب وطن کارکنوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں میاں جلیل احمدشرقپوری نے اعلانیہ طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ نواز شریف کی ریاست مخالف پالیسی کے حامی نہیںجس پر ن لیگ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مسلم لیگ ن کے ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف پارٹی صدر ہیں لہٰذا اعلیٰ عدالتوں سے تاحیات نااہل قرار دیئے گئے قومی مجرم نواز شریف کی پالیسی سے اختلاف پر میاں جلیل احمدشرقپوری کے خلاف شوکاز کا کوئی جواز نہیں نہ ہی انہوں نے پارٹی قوانین کی کوئی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے میاں جلیل احمدشرقپوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی اورمحب وطن ووٹرو کارکنان بھی میاں جلیل احمدشرقپوری کا ساتھ دیں اور کارکن مفاد پرستوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی بجائے ان کا ناطقہ بند کریں انہوں نے کہا حکومت بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی انہوں نے طلال چوہدری کے معاملے کو مکافات عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طلال چوہدری کون لیگ کے دور میں نواز شریف اور مریم صفدر نے عمران خان سمیت سیاسی مخالفین کی ذاتی کردار کشی ،ان کی نجی زندگی اور گھریلو خواتین پر آوازے کسنے کاٹاسک دے رکھا تھا جس کے لئے اسے یومیہ بنیادوں پر شاباش دی جاتی تھی لیکن آج وہ طلال چوہدری خود اس کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے پہلے اس معاملے کو بھی ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کی کاروائی سے جوڑنے کی کوشش

کی لیکن پھر سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلوں پر تفصیلات سامنے آنے کے بعد طلال چوہدری کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے سے نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ پوری قوم اورسیاسی کارکنان کے سر شرم سے جھک گئے ہیں طلال چوہدری کی اس منفی حرکت سے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثبت پیغام سامنے آیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی رات کی تاریکی میں تنظیم سازی نہیں کرے گا کیونکہ رات گئے تنظیم سازی سے ایسے ہی ہڈیاں ٹوٹتی ہیں اوریہی نتیجے ہوا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹر وے کے بعدحکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت اب پنجاب بھر میں بچوں اور خواتین کو ہراساں یا بلیک میل کرنے کے تمام واقعات صوبائی وزیر اطلاعات کو رپورٹ کئے جائیں گے اور نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد ہم نے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں 22سے زائد کیس نمٹائے ہیں اور 1کیس میں بھی متاثرہ خاتون یا بچے کی میڈیاپر تشہیر نہیں ہونے دی اس حوالے سے اب صوبائی حکومت کی کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جس کے لئے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اے ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے لیکن چونکہ طلال چوہدری کا معاملہ مختلف نوعیت کا ہے کیونکہ اس کے سامنے کوئی عام خاتون نہیں بلکہ ایک رکن اسمبلی ہے اورمریم صفدر کی مداخلت کے بد اب فیقین اس معاملے کو دبانا چاہتے ہیں

حالانکہ ابتدا میں فریقین نے پولیس 15کو الگ الگ کالیں کی تھیں لیکن اگر متاثرہ فریق کاروائی سے پیچھے ہٹا تو حکومت طلال چوہدری کے خلاف ریسکیو15پر بوگس کال کرنے کے جرم میں29-Dکے تحت مقدمہ درج کروائے گی مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب کی تحقیقات کے مطابق خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے صرف3اضلاع میں ووٹ بنک کے حامل مولانا کی ملکیت اربوں روپے کے اثاثوں کا سراغ ملا ہے اور مولانا نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے قانون اور احتسابی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیںہم ہزاروں جانثاروں کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنبیہ کی کہ 4سال قبل زرداری نے بھی یہی فرعونیت آمیزاورمتکبرانہ رویہ اختیار کیاتھا لیکن آج لاٹھی ، وہیل چیئر اور سٹریچر پر موجود زرداری نشان عبرت بن چکے ہیںانہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل ارحمان کسی خوش فہمی یا غلط فہمی کا شکار نہ ہوں انہیں ہر قیمت پر نیب اور احتسابی اداروں کی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گامنڈی بہائوالدین میں صحافی کے قتل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ااس معاملے میں پولیس کی نااہلی پر ایک فیصد بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے صحافی میں دوست اور ووٹر و سپورٹر ہیں صحافیوں کے خلاف کسی قسم کی جارحانہ کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ریاست اور ریاستی اداروں کے مخالف بیانات پر حکومت ان کے خلاف خود کاروائی کے لئے تیار ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سمیت پوری اپوزیشن کسی غلط فہمی یا خوش فہمی میں رہنے کی بجائے استعفوں کا شوق بھی پورا کر لے جس دن استعفے آئیں گے اگلے ہی روز خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں