کورونا کے بڑھتے کیسز، 28ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ والدین، طلبا پریشانی میں مبتلا

کراچی(پی این آئی) سندھ میں اسکول کھولنے کے معاملے پر بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے اور والدین، طلبا پریشانی میں مبتلا ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی 28 ستمبر سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں، وزیر صحت سندھ اسکول کھولنے کی مخالف ہیں، اس تمام صورت حال میں والدین، طالبعلم بے یقینی کا

شکار ہیں۔ماہرین کے مطابق سندھ کے بیشتر نجی اسکول ایس او پیز پر عمل نہیں کرسکتے، ہزاروں اسکول سندھ بھر میں 80 سے 200 گز پر قائم ہیں۔ماہرین کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ ہر اسکول میں معائنہ ٹیم نہیں بھج سکتی جبکہ بیشتر سرکاری اسکولوں کی صورت حال ابتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close