اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں پاور سیکٹر میں ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کیمطابق اسلام آباد وائلڈ
لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی ایجنڈا کا حصہ ہے جبکہ افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بائیولوجیکل ادویات کے لیے ماہر کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں، جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے، ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری ایجنڈا کا حصہ ہے، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں