ایک اور بڑا خطرہ، کانگووائرس کے شبہ میں اور مریض ہسپتال میں داخل کر لیے گئے، نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

کوئٹہ( این این آئی) کانگووائرس کے شبہ میں کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں دو مریض داخل مریضوں کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجوادئیے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگووائرس کے شبہ میں اسپتال لائے گئے دونوں مریضوں کا تعلق کوئٹہ اورلورالائی سے ہے،دونوں کی

حالت خطرے سے باہر ہے اور مریضوں کے مطلوبہ نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجوادئیے ہیں، انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 13 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں،رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close