جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کیخلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟سینئر سیاستدان پھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے خضر حیات گوپانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفد میں محمد نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے۔چوہدری پرویزالٰہی نے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے

مظفر گڑھ تحصیل علی پور کیلئے خضر حیات گوپانگ کو امیدوار تحصیل ناظم نامزد کر دیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے پوری تحصیل میں سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کیخلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے، پاکستان مسلم لیگ پنجاب بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ،اسی سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے جس میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔ خضر حیات گوپانگ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون کمیٹی خیرپور، سادات ٹائون کمیٹی، ہیت پور، ٹائون کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پور سٹی میں ہماری تیاری مکمل ہے اور چوہدری برادران سے محبت کرنے والے دن رات عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close