مسلم لیگ ن کرپشن کی وجہ سے عوام میں نفرت کی علامت بن چکی ہے، کیل میں بڑےجلسہ عام سے بیرسٹر سلطان محمود کا خطاب

کیل (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں اپنی کرپشن اورکرتوتوں کی وجہ سے عوام میں نفرت کی علامت بن چکی ہے جس طرح آج جہاں کیل میں عوام کا جم غفیر ہے اور عوام نے کھل کرمسلم لیگ نون سے نفرت

کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی کشمیرں یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی یہاں کی عوام مسلم لیگ نون کی کنبہ پروری, نفرت, تعصب اور کرپشن کی سیاست کومسترد کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی کے ذریعے اس ناسور کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔آج یہاں کیل میں میرے جلسے میں 10 ہزار سے زیادہ کا مجمع ہے جبکہ چار روز قبل وزیر اعظم اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ یہاں آئے اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ان کے جلسے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگ نہیں تھے۔جس ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب چوروں، لٹیروں کو پہچان چکے ہیں وادیء نیلم کے غیور عوام کا رجحان اب پی ٹی آئی کشمیر کی طرف ہو چکا ہے۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں نے وادی نیلم کے عوام کا استحصال کیا لیکن یہاں کے لوگوں کا جذبہ جوان ہے اور وہ پی ٹی آئی کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر یہاں کے لوگوں کا احساس محرومی دور کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وادی نیلم کے عوام کے حقوق دیئے جائیں گے اور پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر یہاں پر تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب شروع کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں وادیء نیلم میں کیل کے مقام پرایک بہت بڑے جلسہ عام سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت سردارسعیداخترنے کی جبکہ جلسہ کی میزبانی کے فرائض حاجی سردار گل خنداں نے سرانجام دئیے اس موقع پر جلسہ عام سے سابق وزراء خواجہ فاروق احمد,سید مرتضی گیلانی,سردار گل خنداں, مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل قاضی اسرائیل,وادیء نیلم کے صدرسید صداقت شاہ,سید امتیاز شاہ, سید طاہر شاہ،سید چن شاہ کاظمی,راجا الیاس,رومانہ اشرف اعوان ایڈووکیٹ, راجہ شیراز,منیر اختر سلہریا,اجمل مغل,معروف لون,اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کا سفیرہونے کا حق ادا کیا ہے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھرپور انداز میں اٹھاکر کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیلم کے عوام کو وفاقی حکومت کے تمام پراجیکٹس اور پروگرام دئیے جائیں گے جن میں احساس پروگرام، انصاف ہیلتھ کارڈ،انکم اسپورٹ پروگرام سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔اس سے قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیل کے لئے روانہ ہوئے توان کا جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا گیا۔ جبکہ کیل سیری,شیخ بیلا,کناری اورکیل انکے شاندار استقبال کیے گئے۔اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔راستے میں ان کاجگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا۔ راستے کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تصاویر کے قدآور پینافلیکس,خیرمقدمی بینرز,پوسٹرز اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیل بازار سے گھوڑے پر بٹھا کرجلسہ گاہ میں تک لایا گیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں,آئی ایس ایف، انصاف یوتھ کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close