طلال چوہدری کی مرہم پٹی کرنے والے ہسپتال کو بل کی رقم انتظار، طلال چوہدری بل دیئے بغیر کہیں چلے گئے، ہسپتال انتظامیہ

فیصل آباد (پی این آئی)طلال چوہدری کی مرہم پٹی کرنے والے ہسپتال کو بل کی رقم انتظار، طلال چوہدری بل دیئے بغیر کہیں چلے گئے، ہسپتال انتظامیہ، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پولیس کے پہنچنے سے پہلے سے ہسپتال سے نکل گئے ،طلال چوہدری نے تحقیقاتی ٹیم کا انتظار کیا نہ ہسپتال کا بل ادا کیا۔نجی ٹی وی

کے مطابق فیصل آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے نجی ہسپتال پہنچی تو لیگی رہنما پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہسپتال سے نکل گئے ،طلال چوہدری ہسپتال انتظامیہ کو بھی چکمہ دے گئے ۔طلال چوہدری نے تحقیقاتی ٹیم کا انتظارکیا نہ ہسپتال کا بل ادا کیا،طلال چوہدری ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بل ادا کیے بغیر ہسپتال سے روانہ ہو گئے ،ذرائع کاکہناہے کہ طلال چوہدری کو ہسپتال سے قریبی ساتھی نے فرارکرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس پی عبدالخالق کاکہنا ہے کہ طلال چوہدری ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ،جلد طلال چوہدری کابیان ریکارڈ کرلیا جائیگا، اے ایس پی نے کہاکہ طلال چوہدری سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

close