میاں نواز شریف صاحب کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے تھیں، مجھے کسی نے معطل کیا، نہ نوٹس دیا ہے، شرقپور کے ایم پی اے کی میٹھی میٹھی باتیں

لاہور(پی این آئی)میاں نواز شریف صاحب کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے تھیں، مجھے کسی نے معطل کیا، نہ نوٹس دیا ہے، شرقپور کے ایم پی اے کی میٹھی میٹھی باتیں، مسلم لیگ ن کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے معطل نہیں کیا نہ ہی شوکاز ملا، میری پارٹی ہے کوئی غلطی ہوئی تو معذرت

کروں گا، نوازشریف ، حمزہ شہبازاورمریم نوازکے ساتھ جو ہورہا ہے وہ زیادتی ہے، میاں صاحب نے جذبات میں آکر اداروں کو نشانہ بنایا ۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا نوازشریف سے جو بات ہوئی اس پرآپ کی کیا رائے ہے، میں نے کہا کہ نوازشریف نے جذبات میں آکریہ باتیں کہیں، میاں صاحب سے عرض ہے جذبات میں آکراداروں کو نشانہ نہ بنائیں ، میرا میاں صاحب سے یا پارٹی میں کسی سے کوئی اختلاف نہیں،ہم ان کے ساتھ ہیں،لیکن میاں صاحب کے بیان سے دل دکھا ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔انہوں نے کہاکہ پوچھا گیا ن لیگ سے ش لیگ بن رہی ہے میں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں ، ان کی عزت کرتے ہیں، تاہم رانا ثنا اللہ سینئر ہیں انہیں میری بات پر ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا۔جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ نوازشریف قابل احترام ہیں،لاکھوں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں ، تاہم میاں صاحب کے اداروں کے خلاف موقف کی تائید نہیں کرسکتا ، ہم چاہتے ہیں ہمارے وطن کا کوئی تماشا نہ بنائے، نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں،ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن جب کوئی لیڈر ایسی بات کرے گا تو دنیا میں تماشا بنے گا ، سیاسی باتیں کریں لیکن کسی ادارے کےخلاف بات قومی مفاد میں نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close