گلگت (پی این آئی)حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں رکاوٹ نہ ڈالے، ہم پارلیمانی رہنماؤں کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، بڑے اپوزیشن لیڈر کا بڑا اعلان، مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کیلیے بلایاگیا اجلاس مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اورکشمیرکاز سے جڑا ہے ، موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے ،حکومت گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ ڈالے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ،اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار نہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں ،اے پی سی کے اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکرماری ،حکومت نے اپوزیشن کے تعاون کو اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کیلیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد روکنے کی کوشش نہ کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی مذکورہ اجلاس میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں