اسلام آباد (پی این آئی)اداروں کے خلاف میاں نوازشریف کی تقریر نے میرا دل دکھا دیا، پنجاب اسمبلی میں ن لیگی ممبر کو رونا آ گیا، پارٹی چھوڑنے کا امکان، مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف میاں نواز شریف کی تقریر سے دل دکھا ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز
کانفرنس (اے پی سی) میں کی گئی نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن نے اپنے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آج اپنی پارٹی رکنیت کی معطلی پر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میں ن لیگ میں ہوں مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نواز شریف کی تقریر سے دل دکھا ہے، نواز شریف کے بیان کی تائید نہیں کرسکتا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف نے جذبات میں آکر اداروں کے خلاف بیان دیا ہے، سیاست اپنی جگہ لیکن اداروں کے خلاف بات کرنا ملکی مفاد میں نہیں، نواز شریف کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ خصوصاً نواز شریف کو مقدمات اور جیلوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں