شریف خاندان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، خاندان کے ذمہ دار فرد کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر لیا، کیا کچھ ساتھ لانے کے لیے کہا؟

لاہور(پی این آئی)شریف خاندان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، خاندان کے ذمہ دار فرد کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر لیا، کیا کچھ ساتھ لانے کے لیے کہا؟ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ اگلے ہفتے طلب کرلیا

ہے۔ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سلمان شہباز کو ان کی مل العربیہ شوگر مل سے 10 ارب کی سرمایہ کاری کی تفصیل طلب کی ہے۔نوٹس میں سلمان شہباز کو یکم اکتوبر تک10 ارب کی مشکوک سرمایہ کاری سے متعلق تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر وہ ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کو 25 ستمبر کو ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔سلمان شہباز نے اس حوالے سےنجی ٹی وی نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ مجھے جے آئی ٹی کا کوئی نوٹس ملا ہی نہیں ہے، تحقیقاتی ٹیم لندن آکر میرا انٹرویو کرلے۔انہوں نے مزید کہا کہ شوگر اسکینڈل کے اصل کردار حکومت میں موجود ہیں، ایف آئی اے پہلے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نوٹس دے۔سلمان شہباز نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کابینہ میں موجود دیگر لوگوں کو بلائے، پہلے اصل ذمے داروں کو بلائیں اور پھر ہمیں بھی بلائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close