کراچی(پی این آئی)عمران خان آئین کو مقدس دستاویز نہیں، کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھتے ہیں، اپوزیشن کی بڑی لیڈر کا الزام، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان بھی سابق صدور جنرل (ر) پرویز مشرف اور جنرل ضیا الحق کی طرح آئینِ پاکستان کو کاغذ کا
ٹکرا سمجھتے ہیں۔ٹنڈوالہیار کے بچانی ہاؤس میں شازیہ مری، سکندر راہو پوٹا، ذوالفقار ستار بچانی، میر غلام علی ٹالپر، طارق جاموٹ اور میر جام شبیر علی نے پریس کانفرنس کی۔پیپلز پارٹی کی ایم این اے نے کہا کہ سندھ کو توڑنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ سے مسلسل زیادتی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو اہمیت نہیں دے رہی ہے، سیلاب نے سندھ میں بہت تباہی مچائی ہے، فوراً سندھ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور بدترین طرز حکمرانی کے باعث اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) بنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے جو چارٹر ڈیمانڈ دیا وہ ایک بہترین تھا، اب قومی سلامتی کے معاملات بگڑ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں