عمران خان مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، مافیا دن بدن ایکسپوز ہو گا، حماد اظہر نے یقین دلایا دیا

لاہور(پی این آئی)عمران خان مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، مافیا دن بدن ایکسپوز ہو گا، حماد اظہر نے یقین دلایا دیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے۔لاہور کے علاقے ڈھولنوال چوک میں ڈسپنری کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں حماد اظہر نے

کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی شروعات کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو تیسری متبادل قیادت کے طور پر پیش کیا ہے، مافیا دن بدن ایکسپوز ہوگا، ہمارے جذبے کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ ہم سے پہلے کمیشن لینے والے لوگ سرکاری وسائل پر قابض تھے، عمران خان اور ان کی ٹیم مافیا کا بیرون اور اندرون ملک ہر جگہ پر مقابلہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ہر جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close