اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اورن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کے جھگڑے کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا موقف بھی سامنے آگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا گزشتہ ایک سال سے
اس گھر میں آنا جا تھا ، وہ پہلے ہمیشہ رات کو بارہ بجے سے پہلے آتے تھے ، تاہم واقعے کے روز رات دو بج کر چالیس منٹ پر آئے ، جبکہ ان کی گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ سے بھی تلخ کلامی ہوئی کیونکہ گارڈ نے کہا تھا کہ پہلے اہلخانہ سے اس کی بات کروائی جائے پھر وہ انہیں جانے دیں گے لیکن طلال چوہدری نے گارڈ کی بات نہ مانی اور زبردستی اندر آگئے ، تاہم جیسے ہی وہ گھر میں گئے تو ان کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں وہ فوری باہر آئے اور اپنے پرائیویٹ گارڈ کو پکارا ۔دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں