تنظیم سازی سے قبل بھائیوں کی تعداد جان لیا کریں اگلے چند روز اس کے گھر سے دور رہیں اس کے بھائی تو ۔۔۔جس سڑک پر طلال کی پٹائی ہوئی وہ نواز شریف نے بنائی ، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

لاہور (پی این آئی ) سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے واقعہ اور انکی جانب سے تنظیم سازی کیلئے بلائے جانے اور مارپیٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے معنی خیز انداز میں پوچھا کہ رات کو تین بجے کون سی تنظیم سازی کی جا رہی تھی۔

قومی اخبار کے مطابق ایک صارف نے نواز شریف کی پیروڈی میں لکھا کہ میرے محنتی پٹواری طلال چودھری رات کو اڑھائی بجے تنظیم سازی کر رہے تھے کہ کسی عائشہ نامی خاتون کے نامعلوم بھائیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے طلال چودھری کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا اگلے چند روز اس کے گھر سے دور رہیں، اس کے بھائی تو درندے ہیں۔ایک منچلے نے پوسٹ کی پیارے پٹواریوں کیلئے مشورہ ہے کہ تنظیم سازی سے پہلے بھائیوں کی تعداد جان لیا کریں، بصورت دیگر میں ذمہ دار نہیں ہونگا۔تنظیم سازی صحت کیلئے مضر ہے ۔ایک منچلے نے شہباز شریف کی تصویر لگا کر کیپشن لگایا کہ جس سڑک پر طلال چودھری کی پٹائی ہوئی ہے ، الحمد للہ وہ سڑک بھی میاں محمد نواز شریف نے بنوائی ہے ۔طلال چودھری کی ایک تصویر کا کیپشن تھا کہ میں اس ملک میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close