طلال چودھری واقعہ، ن لیگ نے خاموشی سے بڑا کام کر دیا ‎‎

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ۔ سائرہ افضل تارڑ ، اکرم انصاری پر مشتمل کمیٹی تین روز میں واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی جبکہ حقائق سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا ۔

رانا ثنا نے کہا ہے واقعے میں مرحوم رجب علی بلوچ کے بیٹے کا نام سننے میں آرہا ہے ، تنظم سازی پر تلخ کلامی ہو سکتی ہے لیکن تشدد تک جانا ناقابل قبول ہے ، شہباز گل نے اپنے طرف سے سمارٹ موو کی لیکن اسے ہم سمجھتے ہیں ، مریم نواز پر الزام غلط ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close