اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہو گا، اپوزیشن کی طرف سے بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیر اعظم نہیں ، الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی اور وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ جس نے بھی تین مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل

لا کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں