کورونا وباء کے حوالے سے الزامات اور خدشات غلط ثابت ہو گئے، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، وزیر اطلاعات نے اعداد و شمار پیش کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے،کورونا سے لیکر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی

بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔ انہوںنے کہاکہ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے لیکر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے کامیاب وڑن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 98864 جبکہ سندھ میں 135246ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 2229 جبکہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں37525کیسز اور 1258 اموات ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں کیسز 16324اور 181 اموات ہوئیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close