مریم نواز، عائشہ رجب علی پر کس کام کیلئے دبائو ڈال رہی ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری معاملے میں مریم صفدر اپنی ہی خاتون رکن اسمبلی پر دباو ڈال رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ

مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، متاثرہ خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کے حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے اور طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی انفارمیشن کے مطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کے حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کوبھی آڑے ہاتھوں لیااور طلا ل چوہدری کی جانب سے حرکت کو بھی کسی بھی صورت معاف نہ کرنے کی تاکید کی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو تنگ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close