ن لیگ کی اکثریت نے نواز شریف کے بیانیئے سے لاتعلقی ظاہر کر دی، بڑے پی ٹی آئی لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ قوم نے نواز شریف کابیانیہ مسترد کردیا ہے اوراسے پذیرائی نہیں دی ، مسلم لیگ(ن) کی اکثریت خود کو اس بیانیے سے لا تعلق رکھے ہوئے ہے اور بر ملا اوردبے لفظوں میں اس کا اظہار بھی کر رہے

ہیں،قومی ادارے پاکستان کی بقاء کے ضامن ہیں اور صرف اپنی سیاست کے پیش نظر ان کے خلاف بیانات نہیں داغنے چاہئیں ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل دورسے باہر نکل رہا ہے جو سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ۔اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اداروں اور نظام میں اصلاحات کاعمل شروع کرنے کی بجائے ڈھنگ ٹپائو پالیسیاں جاری رکھی گئیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران نے اپنے لئے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کوسدھارنے کامشکل ہدف مقررکیا ہے اور خدا کی مہربانی سے انہیںاس میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے کرپشن کے سوا ہر ایشو پر بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ملک کے مفادمیں بھی مشاورت کے عمل کو بھی کرپشن میں ریلیف سے مشروط کرتے ہیں۔نواز شریف ووٹ کو عزت دو کانعرہ تولگاتے ہیں لیکن موجودہ حکومت جو عوام کے ووٹوںاورحمایت سے اقتدار میں آئی ہے اسے تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ،اصل میں ان کی بے چینی کی وجہ یہ ہے کہ کئی دہائیوں بعد کیوں نظام ان کی مرضی کے مطابق نہیں چل رہا اورانہیں آئین و قانون کی قطار میں کھڑا ہونا پڑ رہاہے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں