ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے ،ہم کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا رکھا

ہے۔ 2014 کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے اس تنازع کو فوری حل کرائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کو گاہے بہ گاہے ایل او سی کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ دنیا کو صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close