طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے درمیان جھگڑا، حکومت بھی میدان میں آگئی ، پولیس کو ایکٹو کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی) طلال چوہدری اور عائشہ رجب علی کے درمیان ہونے والے تنازعے پر پولیس کی ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کی جانب سے طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی ایس ڈی پی او پیپلز

کالونی عبدالخالق کریں گے۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن آفتاب وسیم، ایس ایچ او ویمن فرح بتول ٹی ایس ائی بلال اس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی ایم این اے عائشہ رجب علی اور سابق ایم این اے طلال چوہدری کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے گی اور فریقین کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ انکوائری کے بعد یہ کمیٹی قانون کے مطابق کارروائی کی پابند ہوگی۔ کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تین روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close