ن لیگ کی منڈیر سے پرندے اڑنے لگے، سینئر ن لیگی لیڈر کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت

لاہور (پی این آئی) اداروں سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کھلی لڑائی کے بعد مسلم لیگ ن کی منڈیر سے پرندے اڑنے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے سے پن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں مناظر رانجھا کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے ہیں۔میاں

مناظر علی رانجھا کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close