غلطی کا احساس ہو گیا؟ شیخ رشید نے فوج سے متعلق دیا گیا بیان تبدیل کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) خود کو بڑے فخر سے پاک فوج کا ترجمان کہنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ’یو ٹرن‘ لے لیا ۔ نیوز کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں ، اور نہ ہی میں کسی سے ہدایات لیکر بات کرتا ہوں ، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے

لیے اعزاز کی بات ہے، کیونکہ میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا ، بلکہ دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں ، کیونکہ 14وزارتوں پر فائز رہا ہوں ، سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں ہوں ۔اس سے قبل کل تک وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، کیونکہ میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں ہوں اس لیے فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں ، میرے حلقے میں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ، 12عسکریاں ہیں، ابھی ملاقاتوں کا ذکرکیا، ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کیا توقیامت آجائے گی ۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ’یوٹرن‘ پر تنقید کا سامنا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف عنبرین فاطمہ نے لکھا کہ کل پرسوں تک تو کہہ رہے تھے آپ کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاک فوج کا ترجمان ہوں ، اپنی کسی بات پہ تو کھڑے رہا کریں شیخ صاحب! ۔ ایک صارف عدنان خان نے کہا کہ کل آپ نے کہا تھا کہ میں الحمداللہ فوج کا ترجمان ہو اور اللہ تعالی مجھے شہادت نصیب فرمائے۔ٹوئیٹر صارف ندیم خان کا کہنا تھا کہ کل تک کہہ رہا تھا فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے اور آج کہہ رہا ہے کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close