اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 روز توسیع کا اعلان کردیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے میں پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 روز توسیع کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پرائمری اسکولوں کو کھولنے کے بارے میں ہونے والے این سی او سی کے مشاورتی اجلاس میں تعلیمی ادارے 15 اکتوبر کو

کھولنے کی تجویز پیش کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شروع ہوئے ، جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آئے ان کو بند کردیا گیا، جبکہ آئندہ بغیر ماسک کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ 30ستمبر کو ملک بھر میں پرائمری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی،صوبہ سندھ کے سوا پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوسرے مرحلے کے تحت تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں ۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث 6 ماہ تعلیمی ادارے بند رہے ، لیکن اب کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبوں کی مشاورت کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ،گزشتہ ایک ہفتے سے ایس اوپیز پر عمل اور کورونا پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا ، کئی سکول اس لیے بند کیے کہ وہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا ، اسی طرح 30 ستمبر کو پرائمری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی ، وفاقی اور صوبائی وزراء کی میٹنگ میں کورونا کیسز، پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجزت دی گئی جبکہ 30ستمبر کو ملک بھر میں پرائمری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی ، تاہم آج بلوچستان حکومت کی طرف سے صوبے میں پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 روز توسیع کا اعلان کردیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close