لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کسی مارشل لاء کا حصہ نہیں رہے، عمران خان نے 22 سال سیاسی جدوجہد کی، تحریک انصاف کے علاوہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹرشپ کا حصہ رہ چکی ہے، فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، فوج وہی کرتی
جو حکومت اور کابینہ چاہتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں فوج کی معاونت درکار ہے۔پاکستانی افواج سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے اور اس کی تکمیل کیلئے اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کبھی بھی کسی مارشل لاء کا حصہ نہیں رہے۔ عمران خان نے22 سال سیاسی جدوجہد کی، تحریک انصاف کے علاوہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹرشپ کا حصہ رہ چکی ہے۔22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد انہیں کامیابی ملی وہ وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔پاکستان کی فوج وہی کردارادا کررہی جو کہ حکومت اورکابینہ چاہتی ہے۔ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ جب ڈیل نہیں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے ہیں۔ نوازشریف کا کوئی اصولی جھگڑا نہیں۔ نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کے پیسے بچانے کیلیے ادارے ان کی مدد کیوں نہیں کرتے۔ نوازشریف جمہوریت کی خدمت پر یقین نہیں رکھتے آج بھی ڈیل کی تلاش میں ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کبھی گلگت گئے نہیں انہیں گلگت میں کوئی نہیں جانتا۔ شہبازشریف گلگت بلتستان کیلئے اجنبی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق کی جماعتیں ہیں، دونوں جماعتوں کے کارکنان کو چاہیے کہ کرپٹ عناصر سے اعلان لاتعلقی کردیں۔ اور نئی جماعتیں بنا لیں۔ موجودہ جماعتوں کی لیڈرشپ کرپٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں