عائشہ رجب کے بھائیوں سے مبینہ طو ر پر مار کھانے کے بعد طلال چوہدری کا حیران کن دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرمملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں، بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا

کہ مجھ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔ سب ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ واقعے سے متعلق تفصیلی بیان جاری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے مئوقف کا انتظار کرے۔ ایسی خبر نہ دی جائے جس سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔طلال چودھری نے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔دریں اثناں خاتون ایم این اے کے بھائی کا کہنا ہے کہ طلال چودھری سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے۔ ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بھائی بلال چودھری کا کہنا ہے کہ کنال روڈ پر نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔قبل ازیں ان کے گھر والوں کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ طلال چودھری گھر میں گرنے سے زخمی ہوئے اور ان کے کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ طلال چودھری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائیوں نے تشدد کیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میںنجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ طلال چودھری کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ اسی طرح واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

close