عمران خان کی حکومت گرانے کا آخری موقع ہے، اب اگر ناکام ہو ئے تو مزید کتنے سال عمران خان اقتدار میں رہیں؟سینئر صحافی کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت 2032 تک قائم رہے گی، اپوزیشن کو اندازہ ہو چکا ہے کہ حکومت گرانے کا آخری موقع ہے، اس میں ناکام ہو گئے تو پھر تحریک اںصاف سے اقتدار چھیننا مشکل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم بخاری کی جانب سے نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اب اس بات کا اندازہ لگا چکی ہیں کہ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے صرف ایک موقع باقی رہ گیا ہے۔سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ اسی باعث اپوزیشن جماعتیں اب سنجیدگی سے حکومت کیخلاف تحریک کے آغاز پر غور کر رہی ہیں۔ اگر اپوزیشن جماعتوں میں سے کوئی بھی اے پی سے اعلامیہ سے پیچھے ہٹا تو اسی وقت فارغ ہو جائے گا۔جبکہ اگر اپوزیشن اتحاد اگر کوئی واضح فیصلہ نہ کر سکا تو پھر یہ سب آرام سے بیٹھ جائیں، عمران خان کم از کم 2028 یا 2032 تک کہیں نہیں جائیں گے۔اس حوالے سے صحافی و اینکر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ دھرنے کے حق میں نہیں ہے، تو اس پر جے یو آئی ف کے ایک رہنما نے کہا کہ پھر عمران خان کو اگلے 10 سال کیلئے بھگتنے کیلئے تیار ہو جاو۔ جبکہ اینکر وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اگر حکومت گرانے کیلئے تحریک چلا بھی لے تو تب بھی اسے کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔پاکستان میں حکومت قائم رکھنے کیلئے جس سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان کو وہ سپورٹ حاصل ہے، اس لیے اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ اپوزیشن کو بھی معلوم ہے کہ گورننس کے چاہے کروڑ مسائل ہوں، لیکن آئندہ کچھ عرصے میں حکومت گرانے کی کوئی کوشش نہ کی تو پھر اپوزیشن کیلئے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہے ہیں اور حکومت گرا کر واپس آئیں گے، لیکن پھر سب نے دیکھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں