آٹا،سبزیوں اورادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہو گیا، 20کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے کا ہو گیا

پشاور(این این آئی)ملک بھر میں آٹا،سبزیوں اورادویات کی قیمتوں میں ہوشراضافہ ہوگیا ہے،پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے، شہر میں ادرک 7سو روپے اور لہسن کی قیمت دو سو روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے جان بچانے والے ادویات سمیت چورانوے

دواؤں کی قیمتوں میں دو سو باسٹھ فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔جس کے بعد میڈیکل سٹورز مالکان نے پرانے سٹاک پر بھی نئے ریٹ چسپا کردیئے ہیں،ملک کے دیگرحصوں کی خیبرپختونخوا میں بھی مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،سبزی ،فروٹ ،دالیں ،گھی اورآٹے سمیت تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہیں ،بیس کلوآٹے کی قیمت 1350تک پہنچ گئی ہے ،سبزیوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ٹماٹر،پیاز،بنڈی اوردیگر سبزیاں بھی فی کلو سو روپے سے اوپر جارہی ہے،تاہم اس تمام صورتحال پرانتظامیہ سے مکمل خاموشی اختیارکررکھ ہے،حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میڈیکل سٹورز میں موجود ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہے۔۔۔

close