مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نواز شریف سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،

سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا، مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔۔۔۔

close