حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، شہباز شریف کا دعویٰ

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا،نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،میں نواز شریف کی تقریر کے ساتھ

کھڑا ہوں۔سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا،مجھ پر مفاہمت کا الزام غلط اور بلاجواز ہے ،بتائیں میں نے آج تک کیا ذاتی فائدہ حاصل کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے سیاسی جماعتوں کی عزت بڑھے گی، نظام تب طاقتورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی، ہزاروں آرٹیکل 6 لے آئیں عوامی خدمت کرنے تک نظام مضبوط نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں،ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے،میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا، تحریک نہیںرکے گی۔انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بزرگ سیاستدان ہیں اس لئے اپوزیشن اتحاد کی انہیں قیادت سونپی، بات استعفوں تک پہنچی تو دوسرا قدم ہم بھی اٹھائیں گے،بہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں