عائشہ رجب کے بھائیوں کے ہاتھوں طلال چوہدری کی پٹائی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

فیصل آباد (پی این آئی)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری اور ن لیگ کی ہی ایم این اے عائشہ رجب کے درمیان ہونیوالی لڑائی ختم ہونے کی بجائے بڑھتی کا رہی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤ کی پریس کانفرنس کے دوران جب احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سے اس معاملے

پر سوال کیا گیا تو انہوں نے پہلے تو لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر ٹالنے کے لیے جواب دیاکہ آپ کو زیادہ ہمدردی ہے تو خود جا کر پوچھ لیں ، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان لیگ اس معاملے سے خود کو الگ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدری اور عائشہ رجب دونوں کا ن لیگ کی اندرونی سیاست میںتعلق مریم نواز گروپ سے ہےیہی وجہ ہے کہ اس معاملے کو پارٹی کے اندر نظر انداز کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کسی سوال کا شافی جواب نہیں دیا جا رہا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close