لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) میں سنجیدہ بحث چل رہی ہے، ڈیل کی چاہت تھی جب نہیں ہوئی توسب پھٹ پڑے،(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی نواز شریف کی تقریر کو پسند نہیں کیا، نواز شریف کی تقریر پر لیگی کارکنوں کو مقدمہ
کرانا چاہیے ،ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے،حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اورکابینہ چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ لیگی کارکن محب وطن ہیں ، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے، لیگی کارکن اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ رہے ہیں، امید ہے لیگی کارکن نواز شریف کو فارغ کر کے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے، انہیں نواز شریف کی اے پی سی میں کی گئی تقریر پر مقدمہ درج کرانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا اداروں سے جھگڑا بیرون ملک رکھے پیسے کے تحفظ پرہے، نواز شریف جمہوریت کی خدمت پر یقین نہیں رکھتے، ڈیل نہیں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے پیسے بچانے کیلئے ادارے ان کی مدد کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کاجنم مارشل لاء کی گود سے ہوا ہے ،عمران خان کسی بھی مارشل لا ء کا حصہ نہیں رہے،انہوں نے 22 سال جدوجہد کر کے کامیابی حاصل کی،وزیراعظم عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا نہ ہی وہ کبھی وہاں گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کا ادارہ ہے، اس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ رشید مقبول آدمی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں