وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف ، عالمی ادارے نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز چمپئن فار نیچر قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرلیا گیا ، عالمی ادارے نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز چمپئن فار نیچر قرار دیدیا ،پاکستان کو چمپئن فار نیچر کے اعزاز سے ورلڈ اکنامک فورم نے نوازا ،پاکستان کو چمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیون کی بدولت دیا گیا

،چپئن آف نیچر کا اعزاز لینے کے لئے ورلڈ اکنامک فورم کا معاون خصوصی ماحولیات کو مراسلہ جاری کیا گیا ،ورلڈ اکنامک فورم نے ملک امین اسلم کو چمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دیدی،ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے ،پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا کی وباء کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا ،کووڈ 19 کی وباءمیں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں،بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے ،پلاسٹ بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ کلین گرین پاکستان اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت بھی عالمی اعزاز ملا،ملک امین اسلم نے کہاکہ پاکستان کے اصل چمپئن فار نیچر وزیر اعظم خود عمران خان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ماحول دوست ویڑن نے دنیا بھر میں موسمیاتی خطرات کم کردئیے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close