نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل، نیب نے نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج شروع کر دی، جائیداد، گاڑیوں، بینک اکانٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر لی گئیں

اسلام آ باد (آئی ا ین پی) توشہ خانہ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی کھوج شروع کر دی۔نیب کی جانب سے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)اور دیگر محکموں کو نواز شریف کے اثاثوں اور جائیداد سے متعلق خطوط لکھ دیے گئے۔ جس میں سابق وزیر اعظم

نواز شریف کی جائیداد، گاڑیوں، بینک اکانٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب کی جانب سے تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نجی بینک سے مانگی گئی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم کی لاہور میں ایک ہزار 550 کنال سے زائد اراضی کی دستاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دو ٹریکٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور لاہور کے نجی بینک میں سابق وزیر اعظم کے نام اکانٹ کا بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف عبدالغنی مجید اور انورمجید پر فرد جرم عائد کر دی ہے جب کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری حکم نامے میں عدالت نے نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب تفتیشی کو ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ نیب تفتیشی افسر نوازشریف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سمیت ٹھوس اقدامات کریں۔ نوازشریف کے دائمی وارنٹ جاری کر کے ان کا کیس دیگرملزمان سے الگ کیا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close