ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی ٹھکائی کی ۔۔واقعے کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی پھینٹی لگائی،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی پھینٹی لگائی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کا بازو دو جگہ سے فریکچر ہوا جب کہ ان کے بائیں بازو کی سرجری کی گئی۔طلال چوہدری کی سرجری لاہور کے نجی ہسپتال میں کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو طلال چوہدری کو سیکورٹی دینی چاہئے جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے درخواست ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے علاج معالجے کا خصوصی خیال کیا جائے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو ذاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئے اور جو قصور وار ہے اسے قانون کے تحت سزا دینی چاہئے، دوسری جانب ن لیگ اس واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں