آرمی چیف کیساتھ ملاقاتوں میں نواز شریف سے متعلق کیا پیغام دیا تھا ؟ محمد زبیر نے بالآخر سچائی قوم کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد(پی این آئی )سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکو یہ وضاحت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی،

جب آپ ایک ملاقات میں اتنے گھنٹے بیٹھیں گے تو نواز شریف اور مریم نواز پرتو بات ہو گی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ایسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنےکی ضرورت نہیں تھی ۔ جب آپ اتنی طویل بیٹھک کریں گے تو یقینا نواز شریف اور مریم نواز کے ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ لیگل کیسز میں زیادتیاں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close