آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت گیارہ سو روپے تک پہنچ گئی دیہاڑی دار طبقہ کی چیخیں نکلنے لگیں

سرگودہا (این این آئی)سرگودھا میں 20کلو آٹا کے تھیلا کی قیمت گیارہ سو روپے تک پہنچ گئی جس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ کی چیخیں نکلنے لگیں لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آئر کنڈیشنر کمروں تک محدود ہو گے علاقہ میں مہنگے داموں بلیک میں آٹے کے فروخت کی تصدیق فوڈ مانیٹرنگ نے کر کے کاروائی کے لئے

رپورٹ بجھوا دی۔زرائع کے مطابق ضلعی کوآرڈینیٹر فوڈ مانیٹرنگ را? راحت علی خان نے تحصیل بھلوال میں تحصیل افسران کے ہمراہ عوامی فلور مل بھلوال کا اچانک دورہ کر کیصورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے فلور مل کی طرف سے ہونے والے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی اور محکمہ فوڈ اور انتظامیہ کو قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیے سفارشات کیں۔ جن میں بتایا گیا کہ فلور ملز میں مقرر سرکاری نرخ کے بجائے 11سو روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کوآرڈینیٹر محکمہ فوڈ اور انتظامیہ پر زور دیا کہ فلور ملز کے لیے جاری کردہ حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور بھلوال میں آٹے کی فراہمی اور کوالٹی کے حوالے سے واضع پیغام دیا کہ عوام کو معیاری آٹا کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کوآرڈینیٹر راحت علی خان نے محکمہ فوڈ کے عملہ اور امجد بھٹی انچارج ٹائیگر فورس بھلوال اور ان کی ٹیم کے ہمراہ بھلوال میں آٹے کی فراہمی اور کوالٹی کو جاننے کے لیے مختلف دوکانوں کا بھی معائینہ کیا اور وہاں پر موجود عوام سے آٹے کی دستیابی اور قیمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close