اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید عسکری حکام اور پارلیمانی لیڈرزکی ملاقات میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کو باہر نہیں لائے بلکہ انہوں نے صرف یہ بتایا ہے کہ سیاسی لیڈروں نے موقع سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے کیا کیا باتیں کی ہیں، شہباز شریف نواز شریف کے سامنے بلا شبہ کچھ نہیں کہتے لیکن بعد میں بڑی باتیں کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اپنے حلقے کے اکابرین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہاکہ واضح ہوگیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی کے انعقاد سے قبل ریلیف لینے کیلئے بڑی تگ و دوکی لیکن انہیں ناکامی ہوئی اور اس کے بعد اے پی سی کی جانب پیشرفت کی گئی ۔حیرانی ہے کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں لیکن وہ پھر مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کے دھوکے میں آگئے ہیں ۔ انہوںنے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفادمیں قانون سازی اور اپنے وژن کی تکمیل کے لئے سینیٹ کے انتخابات تحریک انصاف کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کیا جائے اور اس کے لئے وہ ہر طرح کا حربہ استعمال کر رہی ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی سیاسی جماعتوں کی قیادت اتنی معصوم کیوں بن جاتی ہے ،شیخ رشید نے عسکری حکام اور پارلیمانی لیڈرز کے درمیان گلگت بلتستان کے حوالے سے زیر بحث آنے والاکوئی بھی معاملہ پبلک نہیں کیا بلکہ انہوں نے یہ بتایا کہ لیڈران نے موقع سے فائدہ سے اٹھاتے ہوئے کیا کیا باتیں کی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں