قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک کا افسوسناک حادثہ، 5 افراد جان سے گئے

قلعہ سیف اللہ(آئی ا ین پی ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان سےگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو

اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق کار سوار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے،کار ٹرک میں گھس جانے کے باعث جائے حادثہ پر کرین منگوالی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close