تحریک انصاف کے اہم رہنما و ممبر قومی اسمبلی کا گھر مسمارکر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے، پشاور سے

تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے مدین کے مقام پر دریائے سوات میں گھر بنا رہے تھے،ڈی سی سوات نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر دریائے سوات سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں۔اس لئے حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close