کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں، ویزے کی میعاد29ستمبر کو ختم سعودی عرب اور یو اے ای میں کام کرنیوالے لاکھوں پاکستانی مزدور بڑی مشکل میں پھنس گئے ،کیا ہونے جارہا ہے ؟

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب میں مزدوری کرنے والے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادکے ویزے دوبارہ ختم ہونے کا امکان ۔ چھٹی پرآنے والے یہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کے بعد واپس نہ جاسکے۔

جس کی وجہ سے ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی۔ اب سعودی حکومت نے ان تمام ویزوں میں 29 ستمبر تک توسیع کی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لئے چار ائیر لائنیں پرواز کر رہی ہیں لیکن ان کے ٹکٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 40 ہزار روپے والایک طرفہ کرایہ میں کئی گنا اضافہ کرکے اب پی آئی اے 1 لاکھ 33 ہزار تک، سعودی ایئر لائن کا 1 لاکھ 72 ہزار، ناس ائیر لائن کا1لاکھ 52ہزار تک اور ائیر بلیو کا یک طرفہ کرایہ1 لاکھ 24 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے جو عام مزدور برداشت نہیں کرسکتا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے دفتر میں موجودافرادنے بتایا کہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے ہیں چھٹی پر گائوں آئے تھے، کورونا وائرس کی وجہ سے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہے اوراب ان کے پاس کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں