نواز شریف کو اقتدار سے کس نے نکلوایا؟ شیخ رشید نے سال کا سب سے بڑا انکشاف کر دیا، آپ بھی جانیئے

لاہور (پی این آئی)نواز شریف کو اقتدار سے کس نے نکلوایا؟ شیخ رشید نے سال کا سب سے بڑا انکشاف کر دیا، آپ بھی جانیئے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے کسی پرالزام نہیں لگایا، نواز شریف کو اقتدار سے نکلوانے والی مریم نواز ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی، نہ دھرنا اور نہ ہی تحریک عدم اعتمادلائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی دو دن بعد میں وہاں جلسہ کروں گا اور قوم کو ان چوروں کے بارے میں بتائوں گا کہ یہ کیا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے چیف سے ملنا اعزازکی بات ہے،میں نے ٹیلی فون ڈیٹا لیک کر دیا تو قیامت آجائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخرہے،فوج کےساتھ کندھےکےساتھ کندھاملاکرکھڑا ہوں،عمران خان ملک سے کرپشن ختم کرکے دم لے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ مل کرریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، وہ کچھ نہیں کرسکا جو ریلوے کے مزدوروں کےلیے کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close