میاں صاحب نے پھر وہی غلطیاں دوبارہ دہرائیں، ن لیگی رہنما نے آخرکار بڑااعتراف کر لیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار چیمہ نے کہا ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن سے بہت سی غلطیاں ہوئیں، سیاستدانوں اور باقی اداروں سے غلطیاں ہوئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ سب کواپنی غلطی سے سیکھنا چاہیے ۔ ماضی میں ہماری جماعت

سے بہت سی غلطیاں سر زد ہوئیں، اس میں سیاستدانوں کے علاوہ باقی ادارے بھی برابر کے شریک ہیں۔پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے وہی غلطیاں کی جو انہوں نے ماضی میں کی تھیں،انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے نواز شریف کو وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بنتے دیکھتے تھے، لیکن جب میں 2013 میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنا تو مجھے توقع تھی کہ نواز شریف 10 سال کی جلا وطنی کے بعد ایک سٹیٹ مین کی طرح ملک چلائیں گے ، مگر میاں صاحب نے پھر وہی غلطیاں دوبارہ دہرائیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی ارکان کی عسکری یا ایجنسیوں کے نمائندوں سے خفیہ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ۔ پارٹی رہنماؤں کو انفرادی یا اجتماعی سطح پرعسکری یا ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی سلامتی یا آئینی تقاضوں کیلئے ضروری ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بعد اعلانیہ کی جائے گی، کسی ملاقات کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کر کے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے بھی تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا اعلان وہ لیگیوں پر فوجی نمائندوں انٹیلیجنس اراکین سے ملنے پر پابندی لگا رہے ہیں اس امر کا اعتراف ہے کہ آج سے پہلے انکے رہنماؤں نےجو انگنت ملاقاتیں ان شخصیات سے کیں ان کی مرضی و رضا شامل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close