اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے خطاب پر فلسطینی سفیر کا ردعمل، کہتے ہیں عمران خان فلسطین کے عوام آپ کے دل سے شکرگزار ہیں، آپ نے حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب پر
پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد امین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں