گھبرانا نہیں ہے، سردیوں میں گیس کا بحران آنے والا ہے، عوام کو تیار رہنا ہو گا کیونکہ ہم مہنگی گیس نہیں خرید سکتے، کچھ وزیر اپنے ہی خلاف گول کر دیتے ہیں، وزیراعظم نے قبل از وقت خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم نے کہاہے کہ اگلے سال سے ملک میں چینی اورگندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس بحران آئے گا جس کے لیے عوام کو تیار رہنا ہوگا کیونکہ ہم مہنگی گیس نہیں خرید سکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 27 فیصد لوگ پائپ لائن،

73 فیصد لوگ بغیر پائپ لائن کے گیس استعمال کرسکتے ہیں،ہمیں عوام کو گیس کے استعمال سے متعلق آگاہی دینا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کچھ وزیر اپنے خلاف ہی گول کر دیتے ہیں،ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے،سیاسی جماعتوں میں نظم وضبط بنانا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close