تمام سفری پابندیاں ختم، پاکستانیوں کو معمول کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی،ویزوں کا اجرا بھی شروع ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر عائد تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ویزوں کے اجراء پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی، پاکستانی شہریوں کو معمول کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی، مملکت میں پہنچنے کے بعد پی سی آر کرونا ٹیسٹ

کروانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں پر عائد تمام سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اب تمام پاکستانی شہری اقامہ، سیاحتی ویزے پر سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب جانے کیلئے کوئی مخصوص پیشگی شرط عائد نہیں ہے۔پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان میں قائم سعودی قونصل خانے کی جانب سے سعودی عرب میں روزگار کے حصول کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کیا گیا تھا۔سعودی قونصل خانے نے 28 ستمبر سے ویزہ سروس کی بحالی کا اعلان کیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 28 ستمبر سے ریگولر ورک ویزے، وزٹ ویزے، اقامہ، ری انٹری ویزے جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث کئی ماہ کی بند کے بعد ویزہ سروس بحال کی گئی ہے۔ دوسری جانب سعودی وزیر برائے انسانی وسائل نے کہا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کو لیبر لاء میں ترمیم کی ایک بڑی خوشخبری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close