مقامی شہد تیار کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گرین جابز اور مقامی پیداوار کا ایک اور اہم منصوبہ تیار کرلیا ، کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد سویٹ پاکستان

بھی مہم میں شامل کرلیا گیا۔وفاقی حکومت نے مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے اس منصوبے کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی،ایرڈیونیورسٹی، نیوٹیک، شہد کی فارمنگ ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اورمعاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔روسی اولیو ٹری اور بیری سمیت تین اقسام کے درختوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ سویٹ پاکستان منصوبے کو بلین ٹری سونامی مہم سے لنک کیا جا رہا ہے، بیری کا شہد کندیاں میانوالی کے جنگل سے لیا جائے گا۔ملک امین اسلم نے کاہ کہ جنگلی شہداٹک کے قریب علاقے سے حاصل کیا جائیگا، کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ بناکر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، اسکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں